0
Tuesday 14 Jul 2020 19:34

شریف برادران اور سرتاج عزیز کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی

شریف برادران اور سرتاج عزیز کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف اور سابق مشیرخارجہ سرتاج عزیز کےخلاف انکوائری کی منظوری دیدی ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف، احمد چیمہ اور سابق سیکریٹری ٹو وزیراعلیٰ جاوید محمود کے خلاف ایک کیس کی انکوائری بند کرنے کی منظوری۔ نیب اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف ودیگر کےخلاف انکوائری عدم شواہد کی بنا پر بند کرنے کی منظوری دی گئی۔ نیب اعلامیہ کے مطابق سابق رکن پنجاب اسمبلی مہر حامد رشید کےخلاف بھی انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔

سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کر دیا تھا۔ اشتہار کے مطابق نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرور ہیں۔ عدالت نے نواز شریف کو پیش ہوکر توشہ خانہ ریفرنس کا جواب دینے کے لیے17 اگست تک آخری مہلت دی ہے۔ توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی نیب کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ آصف زرداری ایک ضامن کے ساتھ پیش نہ ہوئے تو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 874413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش