0
Wednesday 15 Jul 2020 12:26

معروف سرجن اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کرونا کے باعث جاں بحق 

معروف سرجن اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کرونا کے باعث جاں بحق 
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس نے ایک اور قابل مسیحا کی جان لے لی، جنوبی پنجاب کی واحد میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر اور معروف سرجن ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا ایک ماہ مسلسل کرونا سے لڑتے لڑتے جاح بحق ہوگئے، ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے کرونا کا جوانمردی سے مقابلہ کیا، جب ملتان اور جنوبی پنجاب میں کرونا مریضوں میں اضافہ ہوا تو ڈاکٹروں کی کمی کے باعث اپنے دفتر کو خیر باد کہہ کر وارڈز میں ڈیوٹی کو ترجیح دی، جہاں سے کرونا کے مرض میں مبتلا ہوئے اور مسلسل ایک ماہ کرونا سے لڑتے لڑتے خالق حقیقی کو جاملے، واضح رہے ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا گزشتہ کئی دنوں سے پرائیویٹ ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے، مرحوم کی نماز جنازہ آج شام نشتر میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں ادا کی جائے گی۔ 
خبر کا کوڈ : 874562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش