0
Wednesday 15 Jul 2020 22:32

خیبر پختونخوا میں کورونا سے اموات کی شرح کم ہونے لگی

خیبر پختونخوا میں کورونا سے اموات کی شرح کم ہونے لگی
اسلام ٹائمز۔ صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صوبے میں کورونا سے اموات کی شرح کم ہونے لگی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1120 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 216 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب مجموعی طور پر کورونا کے کیسز کی تعداد 31217 ہوچکی ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد میں بھی تیزی آرہی ہے اور 653 افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے ہیں اور اب تک صحت یاب افراد کی تعداد بڑھ کر 22260 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 874697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش