0
Sunday 19 Jul 2020 23:13

پیپلز پارٹی نے کے الیکٹرک کو لگام ڈالنے کے بجائے 31 ارب کے بقایاجات کس مد میں معاف کئے، خواجہ اظہار الحسن

پیپلز پارٹی نے کے الیکٹرک کو لگام ڈالنے کے بجائے 31 ارب کے بقایاجات کس مد میں معاف کئے، خواجہ اظہار الحسن
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے 2009ء میں پیپلز پارٹی اور کے الیکٹرک کے درمیان خفیہ معاہدہ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں اہل کراچی پر ظلم کرتے ہوئے کے الیکٹرک پر نوازشات کی بارش کی، پیپلز پارٹی نے کے الیکٹرک کو لگام ڈالنے کے بجائے 31 ارب کے بقایاجات کس مد میں معاف کردیئے؟۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کے الیکٹرک ایک طرف اہل کراچی کو لوٹتی رہی تو دوسری طرف پیپلز پارٹی سے قرضوں کے نام پر اربوں روپے معاف کراتی رہی، پیپلز پارٹی کا کے الیکٹرک کے تمام خسارے کو حکومتی خسارہ قرار دے کر معاف کرنا ملک و عوام دشمنی فیصلہ تھا، کن اختیارات کے تحت پیپلز پارٹی کی حکومت نے کے الیکٹرک کو پاکستان کے قوانین سے متصادم آرڈر پاس کرنے کا اختیار دیا؟ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام دشمن کے الیکٹرک کی پشت پنائی کرتی آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 875418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش