0
Monday 20 Jul 2020 02:24

بچیوں کی تعلیم کے بغیر معاشرے کی تعمیر ممکن نہیں، شاہد آفریدی

بچیوں کی تعلیم کے بغیر معاشرے کی تعمیر ممکن نہیں، شاہد آفریدی
اسلام ٹائمز۔ سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، بالخصوص بچیوں کی تعلیم کے بغیر معاشرے کی تعمیر ممکن نہیں ہے۔ کورونا وائرس کے مرض سے صحت یاب ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی دوباہ میدان عمل میں آگئے، انہوں ںے اپنے آبائی علاقہ بوٹان شریف وادی تیراہ ضلع خیبر کا دورہ کیا اور ایک ہزار مستحق افراد میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی راشن تقسیم کیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ علاقہ خیبر اور تیراہ کے عوام نے ہمیشہ ہر قسم کے نامصائب حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، مجھے امید ہے کہ عوام اس بار بھی اپنی روایت قائم رکھتے ہوئے بہت حوصلے اور ہمت سے عالمی وبا کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں ںے خیبر کے عوام پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے محکمہ صحت اور حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھ کر ملک کی ترقی کے لیے انتھک محنت کرنی ہوگی تاکہ ہماری بدولت ملک کا نام روشن ہو، قبائل میں رائج جرگہ نظام ذاتی مفادات کے بجائے قومی ترجیحات پر توجہ دے تاکہ عام آدمی تک اس کے ثمرات پہنچ سکیں۔ تعلیم کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے حصول کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے بغیر معاشرے کی تعمیر ممکن نہیں، فاٹا انضمام کے بعد موجودہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کام کرے تاکہ یہاں کے عوام کو ریلیف ملے۔ بعدازاں شاہد آفریدی نے اپنے دادا کے مزار پر بھی حاضری دی۔
خبر کا کوڈ : 875430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش