0
Monday 20 Jul 2020 18:59

نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق

نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کیخلاف حکمت عملی کیلئے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کر لیا۔ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ نون اورپاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے بعد آج دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں عید الاضحیٰ کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ ملاقات کے بعد پی پی پی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ 72 برس بعد پاکستان اس بات کا متحمل نہیں ہوسکتا کہ اسے کسی نئے فاشسٹ ایجنڈے کی تجربہ گاہ بنایا جاسکے بلکہ صرف 22 کروڑ عوام کی امنگوں کے مطابق کسی اور راستے پر چلنے کا متحمل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسے تجربات نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، ملکی معیشت حکومت کی نااہلی، ناتجربہ کاری اور نالائقی سے تباہ ہوگئی ہے، 21 ویں صدی میں کوئی ریاست اس تباہ حال معیشت کے ساتھ اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتی۔ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نیب نیازی گٹھ جوڑ واضح ہوتا جارہا ہے اور شاید ہی اپوزیشن کا کوئی ایسا رہنما بچا ہو جسے نیب کے ہاتھ بلاوجہ جیل یاترا یا تنہائی کا تشدد برداشت نہ کرنا پڑا ہو۔ قمرالزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم دو جماعتیں نہیں ہیں، ہمیں اپوزیشن کی باقی جماعتوں سے بھی مشاورت کرنی ہے اور کوآرڈنیشن کمیٹی مشاورت اور اے پی سی کا ایجنڈا تشکیل دے گی۔
خبر کا کوڈ : 875575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش