0
Tuesday 21 Jul 2020 12:07

بلوچستان کے شہر تربت میں دھماکا، 1 شخص جاںبحق، 7 زخمی

بلوچستان کے شہر تربت میں دھماکا، 1 شخص جاںبحق، 7 زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع تربت کے بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تربت پولیس کے مطابق دھماکا تربت بازار کے مین روڈ پر ہوا، زوردار دھماکے کے بعد موقع پر آگ بھڑک اٹھی اور دھماکے کے باعث قریب موجود ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لئے تربت ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شرپسندوں نے تربت میں دکانوں کے باہر کھڑی ایک موٹرسائیکل میں امپرووائزڈ ایکسپلوزو ڈیوائس (آئی ای ڈی) نصب کی تھی۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ بم ڈسپوزبل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دھماکے کی نوعیت اور شدت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 875697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش