0
Tuesday 21 Jul 2020 12:30

کراچی، داعش کے گرفتار دہشتگرد کو 13 سال قید کی سزا

کراچی، داعش کے گرفتار دہشتگرد کو 13 سال قید کی سزا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش کے کارکن کے کیس کا ایک ماہ میں فیصلہ سناتے ہوئے 13 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش کے کارکن کو فنڈز جمع کرنے کے جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی ہے۔ عدالت نے ملزم زین شاہد کو 13 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنانے کے ساتھ ساتھ 70 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ داعشی دہشتگرد زین شاہد کو 18 جون 2020ء کو خفیہ اطلاع پر ناظم آباد کراچی میں واقعے انو بھائی پارک سے گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ گرفتار دہشتگرد کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 875702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش