0
Tuesday 21 Jul 2020 19:18

تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے زیراہتمام امتحانات کا سلسلہ جاری

تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے زیراہتمام امتحانات کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے ملک بھر میں کورونا کے باعث چار ماہ سے ملتوی شدہ سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر طلبہ کے مراکز کی تعداد 460 سے بڑھا کر 800 جبکہ طالبات کے امتحانی مراکز کی تعداد 820 سے بڑھا کر 1700 کر دی گئی ہے۔ وبائی صورتحال کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے امتحانات مرحلہ وار کرائے جائیں گے۔ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سالانہ امتحانات کے مختلف درجات میں اس سال دو لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات امتحان دے رہے ہیں۔

امتحانات کے انعقاد کیلئے احتیاطی تدابیر کو پیش نظر رکھتے ہوئے طلبہ کے مراکز کی تعداد 460 سے بڑھا کر 800 جبکہ طالبات کے امتحانی مراکز کی تعداد 820 سے بڑھا کر 1700 کر دی گئی ہے۔ ان امتحانات میں نگرانی کے فرائض سرانجام دینے کیلئے 6500 افراد پر مشتمل عملے کو متعین کیا گیا ہے۔ ناظم امتحانات کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ان امتحانات میں اضافی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث دینی جامعات کے ملتوی شدہ سالانہ امتحانات کے پہلے مرحلہ میں بی اے اور ایم اے لیول کے طلبہ کے امتحان لئے جائینگے۔ امتحانات کا دوسرا مرحلہ آٹھ اگست سے شروع ہوگا جس میں طالبات کے امتحانات لئے جائینگے۔
خبر کا کوڈ : 875781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش