0
Tuesday 21 Jul 2020 23:01

15 اگست سے سندھ میں کوئی اسکول نہیں کھلے گا، سندھ حکومت کا اعلان

15 اگست سے سندھ میں کوئی اسکول نہیں کھلے گا، سندھ حکومت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں 15 اگست سے کوئی اسکول نہیں کھلے گا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 15 اگست سے کوئی اسکول نہیں کھولنے دیں گے، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے 15 اگست سے شہر میں اسکول کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گندم کا بحران نہیں ہونا چاہیئے، وفاق کو سنجیدگی سے معاملے پر نظرثانی کرنی چاہیئے، ملک بھر میں مصنوعی گندم کا بحران پیدا کیا جارہا ہے، ملک بھر میں 14 لاکھ میٹرک ٹن سال بھر کا بحران ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت کا وژن ہو تو بہت آسانی سے شارٹ فال کو پورا کیا جاسکتا ہے، گندم کی درآمد کرکے شارٹ فال کو پورا کیا جاسکتا ہے، وفاق تمام صوبوں پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ گندم ریلیز کی جائے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ خدشات ہیں کہ گندم پاکستان سے باہر اسمگل نہ ہوجائے، سرکاری گندم ختم ہوگئی تو صورتحال سے منافع خور فائدہ اٹھائیں گے، گندم ابھی ریلیز کرنے کا فیصلہ خطرناک ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے منافع خور اسکینڈل دوبارہ متحرک ہوجائے گا، وفاق گندم کے مصنوعی بحران کو آگے بڑھانے کے بجائے اسے روکے، محکمہ فوڈ کا گندم سے متعلق موجود ہے، منافع خوری کرنے والوں پر 10 لاکھ تک کا جرمانہ لگایا جاسکتا ہے۔ مرتضیٰ وہاب کے مطابق گندم کا شارٹ فال کاشتکاروں کی وجہ سے نہیں ہے، گندم کا شارٹ فال ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی وجہ سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 875801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش