0
Tuesday 21 Jul 2020 23:56

سینیئر صحافی مطیع اللہ جان 12 گھنٹے بعد بازیاب

سینیئر صحافی مطیع اللہ جان 12 گھنٹے بعد بازیاب
اسلام ٹائمز۔ سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کو بارہ گھنٹے بعد اغوا کاروں نے رہا کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے فوری بازیاب کرانے کی ہدایت کی تھی، مطیع اللہ جان کو منگل کو اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس تھری سے مسلح افراد نے اغوا کیا تھا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی تھی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یونیفارم میں ملبوس افراد اسے زبردستی ایک گاڑی میں بیٹھا رہے ہیں۔ مطیع اللہ جان کے اغوا پر سوشل نے ریاستی اداروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اپوزیشن رہنماوں نے بھی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 875809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش