0
Friday 24 Jul 2020 23:33

ملائشیا نے 18 پاکستانی پائلٹس کو لائسنس درست قرار دے کر بحال کردیا

ملائشیا نے 18 پاکستانی پائلٹس کو لائسنس درست قرار دے کر بحال کردیا
اسلام ٹائمز۔ ملائشیا کی سول ایوی ایش اتھارٹی نے 18 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کو درست قرار دے کر انہیں بحال کردیا ہے۔ سی اے اے ایم نے 18 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھا تھا، جس میں ملائیشین ایئر لائن میں کام کرنے والے پائلٹوں کی ڈگریوں اور لائسنس کے حوالے سے تفصیلی جانچ پڑتال اور کلئیرنس طلب کی گئی تھی۔ اس خط کے بعد  پائلٹوں کی ڈگریوں اور لائسنس کی مکمل چھان بین کی گئی اور ان 18 پائلٹس کی کلئیرنس رپورٹ ملائیشیا کے سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کی گئی۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹیو آفیسر سول ایوی ایشن اتھارٹی آف ملائشیا نے پائلٹس کی بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
خبر کا کوڈ : 876331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش