0
Saturday 25 Jul 2020 11:04

ریلوے کا عید پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ریلوے کا عید پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے نے عید قربان پر پردیسیوں کیلیے 4 اسپیشل عید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، راولپنڈی سے ملتان کے لیے اسپیشل عید ٹرین کی آج ہفتہ 25 جولائی سے ایڈوانس بکنگ بھی شروع کر دی جائے گی جبکہ 27 جولائی سے 31 جولائی تک 5دن تمام ریل کاروں کے ساتھ ایک ایک اضافی کوچ لگائی جائے گی۔ راولپنڈی سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس کے لئے 27 جولائی سے 30 جولائی تک روزانہ ایک اکانومی کلاس کوچ لگائی جائے گی، 3 اسپیشل عید ٹرینیں27، 28 اور 29 جولائی سے کراچی سے راولپنڈی اور پشاور کے لئے چلیں گی، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس بار ہمارا فوکس زیادہ اکانومی کلاس ہے، ہم ہر کوچ کی 60 فیصد سیٹوں کی بکنگ کر رہے ہیں۔ سوشل ڈسٹنس ایس او پی کے تحت 40 فیصد سیٹیں خالی رکھی جا رہی ہیں، تیز گام، سرسید، پاکستان، عوام ایکسپریس میں بھی ایک ایک اکانومی کوچ اضافی لگائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 876398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش