0
Monday 27 Jul 2020 12:13
ایم ڈبلیو ایم کی پریس کانفرنس کی مذمت

ملتان، جمعیت علمائے پاکستان بنیاد اسلام بل کی حمایت میں میدان میں آگئی

چوہدری پرویز الہی اور پنجاب اسمبلی کو بنیاد اسلام بل پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
ملتان، جمعیت علمائے پاکستان بنیاد اسلام بل کی حمایت میں میدان میں آگئی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے رہنمائوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے اللہ تبارک و تعالیٰ، حضور خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہ (ص)، انبیاء کرام علیہم السلام و ملائکہ کرام، ازواج رسول، اصحاب رسول، بنات رسول، خلفاء راشدین کی شان میں گستاخیاں کی ہیں، ان کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ چوہدری پرویز الہیٰ اور پنجاب اسمبلی کو بنیاد اسلام بل پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی صدر محمد ایوب مغل، جنرل سیکرٹری شفیق اللہ البدری، سنی تحریک کے رہنما مرزا ارشد القادری، صدر قومی تاجر اتحاد سلطان محمود ملک اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کی پریس کانفرنس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اگر کوئی حکومت کی رٹ کو چیلنج کرتا ہے تو حکومتی ادارے ان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کریں، حضور خاتم النبیین حضرت محمد (ص) کی چار بیٹیاں اور تین صاحبزادے تھے، جو ان میں سے کسی کا منکر ہو، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ہم لوگ ملک پاکستان کے وفادار، پرامن شہری ہیں اور ہماری تمام تر کاوشیں امن کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لئے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ علامہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی صاحب کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، ان کو فوری رہا کیا جائے۔ اہل سنت کے تمام علمائے کرام سے گزارش ہے کہ وہ اختلاف کے بجائے اتحاد کی طرف آئیں اور بیٹھ کر اپنے علمی اختلافات کو ختم کرتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو جائیں۔ حکومت دانستہ محرم کے موقع پر حالات کو خراب کرنا چاہتی ہے۔ فرقہ وارانہ فسادات کروا کر عوام کی توجہ اپنی غلط پالیسیوں سے بھٹکانا چاہتی ہے۔ ہم پاکستان میں امن کے خواہاں اور امن قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ محرم میں اگر کوئی فسادات ہوئے تو اس کی ذمہ دار انتظامیہ خود ہوگی۔ جن حالات سے انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے، ہم ملتان انتظامیہ کو بار بار اس سے آگاہ کرچکے ہیں، لیکن انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ حال ہی میں راولپنڈی کی سڑکوں پر برہنہ عورت کا واک کرنا جبکہ ماضی قریب میں دارالحکومت پاکستان اسلام آباد میں بھارت کے جھنڈوں کا لگنا، یہ حکومت وقت کے لئے سوالیہ نشان ہے۔
خبر کا کوڈ : 876797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش