0
Monday 27 Jul 2020 15:15

ملتان، دربار شاہ شمس سے ملحقہ پلاٹ پر قبضے کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری، احتجاجی علامتی دھرنا دیدیا

ملتان، دربار شاہ شمس سے ملحقہ پلاٹ پر قبضے کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری، احتجاجی علامتی دھرنا دیدیا
اسلام ٹائمز۔ برصغیر کے معروف روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس(رحمتہ اللہ علیہ) سبزواری تبریزی سے ملحقہ امام بارگاہ کے پلاٹ پر محکمہ اوقاف کے اہلکاروں کی جانب سے حضرت رسول کریم (صلی اللہ وعلیہ وسلم ) اور اہل بیت کے ناموں پر سیاہی لگا کر قبضہ کرنے اور مجوزہ پراپرٹی کو سیل کرنے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، احتجاجی جلوس میں علماء سمیت ماتمی انجمنوں اور ملتان کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی، احتجاج جلوس دربارشاہ شمس سے شروع ہوا جو علی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جہاں علامتی دھرنا بھی دیا گیا، جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے اہلکاروں کے خلاف توہین رسالت و اہلبیت کی کارروائی کرنے اور مجوزہ امام بارگاہ کی ڈی سیل کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ آمدہ محرم الحرام میں چونکہ دربار شاہ شمس مرکزی حیثیت کا حامل ہے جس وجہ سے مزید حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے، احتجاجی جلوس کی قیادت مخدوم سید زاہد حسین شمسی نے کی جبکہ مخدوم سید ظفر عباس شمسی، مخدوم سید طارق عباس شمسی، مہر مزین عباس چاون، بشارت عباس قریشی، اسد عباس شاہ، عون عباس شمسی، سید حسنین عباس بھی شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 876863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش