0
Tuesday 28 Jul 2020 20:09

تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی کے بل کی حمایت نہ کرنیکا فیصلہ

تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی کے بل کی حمایت نہ کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے بل کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کسی ایسے بل کی حمایت نہیں کرے گی، جو فرقہ وارانہ تقسیم پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی قانون سازی ہونی چاہیئے جو مختلف فرقوں کو آپس میں جوڑے۔ یاد رہے کہ اس بل میں ایسی کئی شقیں ہیں، جو اہل تشیع کے علماء نے مسترد کر دی ہیں۔ یہ بل پنجاب اسمبلی سے پاس ہوچکا ہے جبکہ گورنر کے دستخط ہونا باقی ہیں۔ اس بل کو پاس کرانے کے پیچھے مرکزی کردار اسپیکر قومی اسمبلی پرویز الہیٰ کا ہے، جبکہ گورنر پنجاب اس بل پر دستخط کرنے سے گریزاں ہیں۔ اگر وہ اس کو واپس بھجوا دیتے ہیں اور پی ٹی آئی اسے دوبارہ حمایت نہیں دیتی تو قاف لیگ مسلم لیگ نون سے رابطہ کرے گی، جو بلاشبہ نون لیگ کے لئے ایک سخت فیصلہ کرنے کا وقت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 877171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش