0
Thursday 30 Jul 2020 22:27

پشاور میں توہین رسالت کے ملزم کا قاتل خالد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پشاور میں توہین رسالت کے ملزم کا قاتل خالد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے توہین رسالت (ص) کے ملزم کو قتل کرنے والے خالد کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پشاور پولیس نے توہین کے ملزم کو قتل کرنے والے ملزم خالد کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم خالد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ خالد نے گزشتہ روز سیشن جج شوکت علی کے سامنے کمرہ عدالت میں طاہر نسیم نامی شخص کو قتل کیا تھا۔ طاہر نسیم پر توہین رسالت (ص) کا الزام تھا۔ ملزم کو عدالت میں مقدمے کی سماعت کے لیے پیش کیا گیا تھا کہ خالد عدالت میں داخل ہوا اور اس پر فائرنگ کر دی۔ خالد نے فرار ہونے کی بجائے فوری گرفتاری پیش کردی تھی۔ طاہر نسیم پشاور کا رہائشی تھا اور کچھ عرصے سے توہین رسالت کے مقدمے میں جیل میں تھا۔
خبر کا کوڈ : 877578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش