0
Sunday 2 Aug 2020 11:29

حکومت کا بیان غلط، میں ہنوز خانہ نظربند ہوں: سید الدین سوز

حکومت کا بیان غلط، میں ہنوز خانہ نظربند ہوں: سید الدین سوز
اسلام ٹائمز۔ پردیش کانگریس کے سابق صدر پروفیسر سیف الدین سوز کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ میں اپنے گھر میں خانہ نظربند ہوں اور پولیس کی اجازت کے بغیر باہر نہیں جاسکتا ہوں۔ ایک بیان میں سیف الدین سوز نے کہا کہ میں گلبرگ کالونی حیدرپورہ سرینگر میں اپنی بیمار بہن سے ملنے کے لئے گیا، چونکہ پولیس مجھے اپنی گاڑی کے بغیر سفر کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے، اس لئے 2 پی ایس او میرے ساتھ لگائے گئے تھے، جب میں گھر واپس آیا تو پولیس نے ایک ویڈیو تیار کرکے سوشل میڈیا پر جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ میں آزاد شہری ہوں۔ سیف الدین سوز نے کہا کہ پولیس کی طرف سے ایسی حرکت غلط بیانی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں دوپہر کو  باہر جاکر اپنی بیٹی کے پاس جانے کی کوشش کی، جو پڑوس میں ہی رہتی ہے، مگر مجھے پولیس نے باہر جانے سے روکا۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک بچگانہ حرکت کی اور ایک ویڈیو بنایا اور یہ بتانے کے لئے اپ لوڈ کیا کہ میں ایک آزاد شہری ہوں، یہ بات بالکل غلط ہے، اگر یہ صحیح ہے کہ میں ایک آزاد شہری ہوں، تو پھر مجھے باہر جانے کی اجازت کیوں نہیں دی جاتی۔؟ سیف الدین سوز نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ میں اپنے گھر میں نظربند (House Arrest) ہوں اور میں پولیس کی اجازت کے بغیر باہر نہیں جا سکتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 877866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش