0
Sunday 2 Aug 2020 19:35

عید پر ایس او پیز پر عمل نہ ہونے سے کورونا کیسز بڑھنے کا اندیشہ ہے، ناصر حسین شاہ

عید پر ایس او پیز پر عمل نہ ہونے سے کورونا کیسز بڑھنے کا اندیشہ ہے، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عید پر ایس او پیز پر عمل نہیں ہوا جس سے کورونا کیسز بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی شہر کے ہر کونے سے آلائشیں اٹھانے کو یقینی بنایا جائے، ایس ایس ڈبلیو ایم اے صبح سے اچھا کام کررہی اور ڈی ایم سیز اپنے علاقوں میں آلائشیں اٹھانے کے بعد اسپرے کریں اور جراثیم کش پاؤڈر چھڑکیں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی والوں کا حافطہ کمزور نہیں، پہلے تھوڑی سی بارش پر سڑکیں بند ہوجاتی تھیں اور اب کراچی میں کام ہوا ہے جو سندھ حکومت نے کیا ہے، بارش میں کراچی میں کچھ علاقے زیر آب آئے، 2 گھنٹے بعد پانی نکلنا شروع ہوگیا تھا، دو تین اور علاقے ہیں جہاں پانی کی نکاسی کا مسئلہ آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 سے 11 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے نالوں کی صفائی کیلئے پورے سندھ میں کمشنرزکو فنڈز بھیجے گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کورونا ابھی آیا ہے اور پولیو سالوں سے چلتا آرہا ہے اس کے باوجود مہم چلانی پڑتی ہے، عید پر ایس او پیز پر عمل نہیں ہوا، اندیشہ ہے دوبارہ کیسز بڑھیں گے، وفاقی حکومت کی نااہلی ہر فیلڈ میں سامنے آچکی ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، صرف ٹیسٹ کم ہوئے ہیں اور ٹیسٹ کم کرکے صرف مشتبہ مریضوں کےٹیسٹ لئے جارہے ہیں، وفاقی حکومت سے بات چل رہی ہے. این سی او سی سے رابطے میں ہیں، دعا ہے کورونا کا خاتمہ ہو معمولات زندگی دوبارہ بحال ہوں۔
خبر کا کوڈ : 877909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش