0
Monday 3 Aug 2020 01:31

ڈی آئی خان، 4 اگست یوم شہدائے پولیس کی تیاریاں مکمل

ڈی آئی خان، 4 اگست یوم شہدائے پولیس کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے باقی شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی 4 اگست کو یوم شہدائے پولیس منانے کیلئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث صوبے میں 4 اگست کو یوم شہدائے پولیس تمام ایس او پیز کو ملحوظ رکھ کے منایا جائے گا۔ شہید پولیس افسروں و اہلکاروں کی یاد میں شہر کے اہم مقامات پر بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں اور ان کے ایصال ثواب کیلئے 4 اگست کو مختلف تھانہ جات کی مساجد میں قرآن خوانی ہو گی۔ اس کے بعد افسران بالا شہدائے پولیس کے گھروں میں جاکر ان کے خانوادوں سے ملاقات کریں گے اور انہیں ادارے کی جانب تحائف پیش کریں گے۔ اس موقع پہ پولیس سے اظہار یک جہتی کیلئے شہریوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے سٹالز اور کیمپس بھی لگائے جائیں گے جبکہ بلڈ دونیشن کیمپ بھی لگائے جائیں گے، جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد خون کے عطیات دیں گے۔ محکمہ پولیس اور عوام کی جانب سے اس دن کو منانے کا مقصد صوبے بھر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا اور پس ماندگان کو یہ باور کرانا ہے کہ عوام اور ادارہ ان کے ساتھ ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 877965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش