0
Monday 3 Aug 2020 21:15

مقبوضہ کشمیر، کورونا کے نئے 590 کیسز، متاثرین کی مجموعی تعداد 22 ہزار سے زیادہ

مقبوضہ کشمیر، کورونا کے نئے 590 کیسز، متاثرین کی مجموعی تعداد 22 ہزار سے زیادہ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں پیر کو مزید 590 کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت ظاہر ہوئے اور اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ آج ظاہر ہونے والے نئے کورونا کیسوں میں 60 مسافر بھی شامل ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آج 433 کیس وادی کشمیر جبکہ 157 کیس جموں صوبے میں ظاہر ہوئے۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق آج بھی وادی کشمیر میں سب سے زیادہ کیس سرینگر میں ظاہر ہوئے جن کی تعداد 180 ہے۔ بارہمولہ ضلع میں 23، پلوامہ میں14، کولگام میں 11، شوپیان میں 6، اننت ناگ میں 35، بڈگام میں 39، کپوارہ میں 33، بانڈی پورہ میں 36 گاندربل میں 56 کیس ظاہر ہوئے۔ جموں صوبے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ جموں ضلع میں آج 72، راجوری میں 11، رام بن میں 24، کٹھوعہ میں 12، اُدھمپور میں 14، سانبہ میں 8، ڈوڈہ میں 1، ریاسی میں 7 اور کشتواڑ میں 8 کورونا کیس ظاہر ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 878121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش