0
Wednesday 5 Aug 2020 21:36

کوہستان میں رکشہ دریا میں گر گیا، 6 افراد لاپتہ

کوہستان میں رکشہ دریا میں گر گیا، 6 افراد لاپتہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں قراقرم ہائے وے پر رکشہ بے قابو ہو کر دریا میں گر گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان کے مطابق واقع اپر کوہستان میں پیش آیا ہے اور رکشے میں 5 سے 6 افراد سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ دریا کا بہاؤ بہت تیز ہے، ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، ابھی تک کسی کو ریسکیو نہیں کیا جاسکا ہے، تاہم آپریشن جاری  ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے ریسکیو ٹیم کے ساتھ امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، لیکن پانی کے تیز بہاؤ اور اندھیرا ہونے کی وجہ سے ریسکیو کام میں مشکل پیش آرہی ہے۔ ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ غوطہ خوروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ سال اگست میں کوہستان کے علاقہ پٹن جانچل کے مقام پر کار گہری کھائی میں گرنے سے ایک بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 878589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش