0
Thursday 6 Aug 2020 15:49

مقبوضہ کشمیر میں مزید 4 کورونا وائرس ہلاکتیں، تعداد 426

مقبوضہ کشمیر میں مزید 4 کورونا وائرس ہلاکتیں، تعداد 426
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں جمعرات کو مزید چار افراد کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی جاں گنوا بیٹھے۔ ان میں ایک نائب تحصیلدار بھی شامل ہے۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق آج کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں مولو چھترا گام شوپیان کا 55 سالہ شہری، نوگام سرینگر کا 82 سالہ شہری، ملہ باغ سرینگر کا 80 سالہ شہری اور ہندوارہ کا 68 سالہ شہری شامل ہیں۔ شوپیان کے جاں بحق شہری کے بارے میں حکام نے کہا کہ وہ محکمہ مال کا ایک سینئر آفیسر تھا اور اس وقت وہ نائب تحصیلدار وچی کے طور اپنے فرائض انجام دے رہا تھا۔ حکام نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 559 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 463 کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 96 کا تعلق جموں صوبے سے ہے اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد 22955 تک پہنچ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 878718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش