0
Saturday 8 Aug 2020 15:21

کراچی میں نالہ صفائی کا کام 80 فیصد سے زائد مکمل

کراچی میں نالہ صفائی کا کام 80 فیصد سے زائد مکمل
اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے تحت نالوں کی صفائی کا کام 80 فیصد سے زائد مکمل کرلیا گیا ہے، تاہم یہ کام اب مستقل بنیادوں پر جاری رہنا چاہیے۔ اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بروقت اقدامات سے حالیہ شدید بارشوں کے دوران برساتی پانی کی نکاسی کا کام جلد اور درست سمت میں ہوا حالیہ موسلادھار بارشوں کے دوران بلدیاتی عملے کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں، کابینہ ارکان اور بلدیاتی عملہ دن رات سڑکوں، گلیوں اور محلوں میں موجود رہے، ہمارا ہدف تمام نالوں کی مکمل صفائی ہے، تاکہ شہریوں کو پریشانی نہ ہو۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بارشوں کے بعد نالوں سے تجاوزات کے خاتمہ کا اعلان وزیراعلیٰ سندھ کا احسن اقدام ہے، اس سے کراچی کے شہریوں کو مستقل بنیادوں پر مشکلات سے نجات حاصل ہوگی اور بارشوں کے دوران نالے اوور فلو نہیں ہوں گے، سندھ حکومت کراچی کے باسیوں کی تمام مشکلات دور کرے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے شہر کے 3 نالوں گجر نالہ اور کنٹونمنٹ کے 2 نالوں کی صفائی کا کام انجام دینے پر این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او سے بھی تشکر کا اظہار کیا اور کہا کہ مشترکہ کاوشوں سے ہی شہر قائد کے مسائل حل کرکے اسے حقیقت میں روشنیوں کا شہر بنایا جا سکتا ہے، جس کے لئے سندھ حکومت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر عملی اقدامات اُٹھا رہی ہے، خواہ صحت کا شعبہ ہو یا شہر میں ترقیاتی کام ہوں، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کو اولین ترجیح دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 879057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش