0
Thursday 28 Jul 2011 22:07

صدر کی زیرصدارت اتحادیوں کا اہم اجلاس جاری

صدر کی زیرصدارت اتحادیوں کا اہم اجلاس جاری
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس جاری ہے۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، عدلیہ اور حکومت کے درمیان محاذ آرائی سمیت اہم امور پر صلاح مشورے کئے جائیں گے۔ ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں حکومتی اتحاد میں شامل مسلم لیگ ق اور اے این پی کی اعلٰی قیادت بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدلیہ اور حکومت کے تعلقات اور اپوزیشن کے کردار پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے، اجلاس میں مشاورت کے بعد اہم حکومتی فیصلے متوقع ہیں۔
قبل ازاین آصف علی زرداری نے اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس آج شام سات بجے ایوان صدر اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں جاری مقدمات سے پیدا صورتحال اور عدلیہ کے ساتھ معاملات پر تبادلہ خیال ہو گا۔ اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ قاف سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے سینئر رہنما شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 87946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش