0
Wednesday 12 Aug 2020 21:38

پاکستان ایران سے ریلوے شعبے میں تعاون بڑھانے کو تیار

پاکستان ایران سے ریلوے شعبے میں تعاون بڑھانے کو تیار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسلام آباد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کیساتھ ایک ملاقات میں ریلوے شعبے میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کوئٹہ، تفتان ریل ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے فیزیبیلیٹی سٹڈی مکمل کر چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد سے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کی ایک ملاقات میں باہمی دلچسبی کے امور سمیت باہمی تعاون کے فروغ بالخصوص ریلوے شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ اکنامک کوورڈینیشن آرگنائیزیشن (ای سی او) کے تحت پاکستان، ایران، ترکی فریٹ ٹرین کے حوالے سے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے اور ایران ریل کے درمیان شراکت داری کے باہمی منصوبوں میں تیزی لانے کے لئے چئیرمین ریلوے کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ پاکستان محکمہ ریلوے کیجانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس ملاقات میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے کوئٹہ، تفتان ریل ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے فیزیبیلیٹی سٹڈی مکمل کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ، تفتان ٹریک کی اپ گری ڈیشن پر 112 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ پراجیکٹ کی تکمیل سے پاکستان اور ایران کے درمیان مسافروں کی آمدورفت اور تجارت میں اضافہ ہوگا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے تحت منظور ہونے والے ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں ریل کا انقلاب آئے گا۔ خواہش ہے سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان اور ایران کے درمیان ریل تعاون کو زیادہ تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 879912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش