اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ شدید بیماری کے باعث وہ احتساب عدالت پیش نہیں ہوسکتے ہیں۔ توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے ویڈیو لنک پر حاضری لگانے کی درخواست میں کہا کہ احتساب عدالت نے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، شدید بیمارہوں اس لیے عدالت پیش نہیں ہوسکتا، سابق صدر آصف زرداری نے اپنی درخواست میں کہا کہ وارنٹ کی تعمیل کے لیے ضمانتی مچلکوں کا بھی انتظام کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے عدم حاضری پر آصف زرداری کے وارنٹ جبکہ نواز شریف کو مفرور قرار دے رکھا ہے۔