0
Saturday 15 Aug 2020 09:53

حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج علامہ سید حیدر الموسوی انتقال کر گئے

حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج علامہ سید حیدر الموسوی انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ خطیب جامع مسجد شیعہ کشمیریاں لاہور حجت الاسلام والمسلمین الحاج علامہ سید حیدر الموسوی انتقال کر گئے۔ مرحوم  قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔ علامہ سید حیدر موسوی ممتاز عالم دین علامہ سید علی موسوی کے فرزند اور علامہ مبارک موسوی کے بھائی تھے۔ مرحوم علامہ سید حیدر موسوی ایک عرصہ سے لاہور میں مقیم تھے اور اندرون موچی دروازہ جامع مسجد شیعہ کشمیریاں میں بطور خطیب خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ مرحوم کی تدفین سکردو میں کی جائے گی۔ مرحوم حیدر موسوی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس نظارت کے بھی رکن تھے۔
خبر کا کوڈ : 880344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش