0
Saturday 15 Aug 2020 17:11

سلامتی کونسل میں ایران مخالف امریکی قرارداد بری طرح ناکام

سلامتی کونسل میں ایران مخالف امریکی قرارداد بری طرح ناکام
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران مخالف قرارداد پر امریکہ بری طرح ناکام ہو گیا۔ ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع کی خواہاں امریکی قرارداد کو سلامتی کونسل میں صرف دو ووٹ مل سکے جبکہ چین اور روس نے کھل کر مخالفت کی اور اس طرح امریکہ کو بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ایران مخالف قرار داد پر ہونے والی ووٹنگ میں گیارہ ممالک نے حصہ نہیں لیا، دو ممالک نے اسکی حمایت جبکہ دو ممالک نے اسکی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔ قرارداد کے حق میں امریکہ کے علاوہ صرف جمہوریہ ڈومینیکن نے ووٹ ڈالا جبکہ روس اور چین نے اسکی مخالفت میں ووٹ ڈال کر اسے ویٹو کر دیا۔ سلامتی کونسل میں امریکہ کی شکست کے بعد اب جامع ایٹمی معاہدے کے تحت اکتوبر سے ایران پر لگی اسلحہ جاتی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔

خیال رہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے ایٹمی معاہدے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے مطابق ایران پر عائد اسلحہ جاتی پابندیاں آئندہ 18 اکتوبر کو ختم ہونے والی تھیں، مگر امریکی حکومت نے ایران کے خلاف اپنے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ان پابندیوں میں مزید توسیع کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا اور بدھ کے روز ایک قرارداد کا مسودہ سلامتی کونسل میں پیش کیا تھا جس میں اسے ناکامی ہوئی۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایرانی مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ ایران مخالف امریکی اسلحہ کی پابندی کی توسیع کی قرارداد کی شکست اس ملک کی تنہائی کے شکار کی علامت ہے۔ تخت روانچی نے کہا کہ سلامتی کونسل کا فیصلہ امریکہ کی مکمل تنہائی کی علامت ہے۔ ایرانی مستقل نمائندے نے روس اور چین کے منفی ووٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان دو ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وہ ہمارے قریبی شراکت دار ہیں جن کے ساتھ تجارتی اور سیاسی تعلقات قائم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 880445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش