0
Monday 17 Aug 2020 11:20

جولائی 2019ء کے مقابلے میں ترسیلات زر کا اضافہ 36.5 فیصد ہے، عمران خان

جولائی 2019ء کے مقابلے میں ترسیلات زر کا اضافہ 36.5 فیصد ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ملک کی معیشت سے متعلق مزید اچھی خبریں ہیں۔ عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر جولائی میں 2 ارب 76 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہو گئیں جو پاکستان کی تاریخ میں ترسیلات زر کی یہ سب سے زیادہ رقم ہے۔ وزیراعظم نے مزید بتایا کہ جون 2020ء کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 12.2 فیصد اضافہ ہوا جب کہ جولائی 2019ء کے مقابلے میں ترسیلات زر کا اضافہ 36.5 فیصد ہے۔ خیال رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر بھی وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئی پی پیز سے معاہدہ ہو گیا ہے، اب بجلی کی قیمتیں نیچے جائیں گی۔
 
خبر کا کوڈ : 880763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش