0
Thursday 20 Aug 2020 12:45

شاہ محمود دورہ چین پر روانہ، سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

شاہ محمود دورہ چین پر روانہ، سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے کے دوران چین میں ہونے والے “پاک چین اسٹریٹیجک مذاکرات” کے دوسرے دور میں شرکت کریں گے۔ دورہ چین پر روانگی سے قبل ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج میں ایک اہم دورہ پر چین روانہ ہو رہا ہوں، اس دورہ کے حوالے سے کل میری وزیراعظم عمران خان سے تفصیلی بات چیت ہوئی، میرا وفد پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی سوچ کی عکاسی کرے گا، مجھے امید ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ میری ملاقات دونوں ممالک کے لیے مفید ثابت ہو گی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کورونا وبا کے بعد چین کا دورہ کرنے والی پہلی سیاسی شخصیت ہیں، دو روزہ سرکاری دورے میں وزیرخارجہ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور چین میں ہونے والے “پاک چین اسٹریٹیجک مذاکرات” کے دوسرے دور میں شرکت کریں گے۔ مذاکرات میں پاک چین اقتصادی راہداری فیز ٹو سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہو گا، پاک چین اسٹریٹیجک مذاکرات کا پہلا دور مارچ میں منعقد ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 881430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش