0
Sunday 23 Aug 2020 21:03

جب تک بلدیاتی ادارے بااختیار نہیں ہوں گے مسائل حل نہیں ہوں گے، میئر کراچی

جب تک بلدیاتی ادارے بااختیار نہیں ہوں گے مسائل حل نہیں ہوں گے، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں کہ پورے کراچی کا ڈومین ایک آدمی کے پاس نہیں ہے، کسی ایک کے پاس اختیارات نہ ہونے سے مسائل ہیں۔ یہ بات میئر کراچی وسیم اختر نے ملک کے سب سے بڑے شہر کے بڑھتے مسائل، گھٹتے وسائل، بنیادی سہولتوں کے لئے پریشان ہوتے عوام، کراچی کے الجھتے معاملات پر نجی ٹی وی سے بات چیت میں کہی۔ وسیم اختر نے کہا کہ اگر آرٹیکل 148 نافذ ہوتا تو آج یہ مسائل نہ ہوتے، جب تک بلدیاتی ادارے بااختیار نہیں ہوں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نالے صاف کرنا میری ذمہ داری ہے، جب تک وسائل تھے نالے صاف کئے، جب تک ڈی ایم سیز کو فنڈز نہیں ملیں گے نالے صاف نہیں ہو سکتے۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے پاس تنخواہوں کی مد میں 13 کروڑ کی کمی ہے، کے ایم سی مسائل حل کرے یا تنخواہیں ادا کرے؟

ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو چیک ضرور کرنا چاہیئے لیکن ایسا نہ ہو سارے محکمے اپنے پاس رکھ لے، سندھ حکومت سارے محکمے اپنے پاس رکھ لیتی ہے اور کام بھی نہیں کرتی۔ وسیم اختر نے مزید کہا کہ کے ایم سی کے پاس اختیارات نہیں ہیں، اس لئے ڈیلیور نہیں ہو رہا، پہلے روز سے آرٹیکل 144 اے پر عمل درآمد ہو جاتا تو یہ مسائل آج نہ ہوتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کے ایم سی کو پراپرٹی ٹیکس نہیں ملتا، شہر کے مسائل بڑھ گئے ہیں، بلدیاتی نظام کو مضبوط نہ کیا تو مسائل مزید بڑھیں گے، اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 882063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش