0
Wednesday 26 Aug 2020 02:05

پاراچنار، محرم الحرام کے حوالے سے گورنر کاٹیج میں قومی امن جرگے کا انعقاد

پاراچنار، محرم الحرام کے حوالے سے گورنر کاٹیج میں قومی امن جرگے کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ گورنر کاٹیج پاراچنار میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس، ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد، ڈی پی او کرم محمد قریش خان نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس نے بہترین سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے اور عوام کے تعاون سے محرم الحرام کے جلوس و مجالس بہترین اور پرامن طریقے سے منعقد ہونگے۔ قبائلی عمائدین حاجی سردار حسین اور حاجی سلیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسین علیہ السلام محسن انسانیت ہیں اور انشاء اللہ تمام قبائل  محرم الحرام کے تمام مجالس اور جلوسوں کے پرامن کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرینگے اور مستقبل میں بھی ضلع کرم کے پائیدار امن کیلئے کوشاں رہیں گے۔

اپنے خطاب میں ایم این اے ساجد طوری نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ضلع کرم میں بدامنی کے خواہاں ہیں اور انشاء اللہ قبائل ان کے ان مذموم مقاصد کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے اور محرم الحرام کے بعد ضلع کے چھوٹے موٹے مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے۔ بعد ازاں امن واک کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے عمائدین، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سیکورٹی فورسز کے افسران نے شرکت کی۔ واک گورنر کاٹیج سے شروع ہوکر مرکزی امام بارگاہ پاراچنار پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 882444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش