0
Thursday 27 Aug 2020 09:35

پاکستانی ہائی کمیشن کو نواز شریف سے ملنے نہیں دیا گیا، فواد چوہدری

پاکستانی ہائی کمیشن کو نواز شریف سے ملنے نہیں دیا گیا، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو نواز شریف تک رسائی نہیں دی گئی، نواز شریف کی فیملی کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ ان کے معالج بھی نواز شریف کی صحت سے متعلق بات نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے کہا کہ فواد چوہدری جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، اگر ایسا ہوا تو حکومت کوئی دستاویز دکھائے، وہ نواز شریف کی صحت سے متعلق حکومت کو تصدیق کرانے کو تیار ہیں۔ حسین نواز نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کے ڈاکٹر سے بھی حکومت کو ملوانے کو تیار ہیں، نواز شریف علاج کے بعد وطن واپس ضرور آئیں گے۔ اس کے بعد فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ آیندہ 48 گھنٹوں میں پاکستانی ہائی کمیشن دوبارہ شریف فیملی سے رابطہ کرے، نواز شریف کی صحت سے متعلق ریکارڈتک رسائی کا کہے، امید ہے شریف فیملی تعاون کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 882679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش