0
Saturday 29 Aug 2020 11:08

لاہور، گورنر اور وزیراعلیٰ سے اماراتی سفیر کی ملاقاتیں

لاہور، گورنر اور وزیراعلیٰ سے اماراتی سفیر کی ملاقاتیں
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزیبی کی ملاقات، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کہتے ہیں کہ پاکستان عرب امارات سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ گورنر ہاوس میں ہونیوالی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب نے معاشی اور اقتصادی شعبے میں متحدہ عرب امارا ت کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے تعلقات کی مشترکہ بنیادیں مذہبی، ثقافتی اور تاریخی نوعیت کی ہیں، دونوں ممالک میں باہمی تعلقات، مزید مستحکم اور گہرے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہائوسنگ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزیبی نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اس کی مضبوطی چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت ایک دوسرے کیساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اماراتی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عرب امارات کے دوستانہ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہے ہیں۔
 
بعدازاں اماراتی سفیر نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تجارتی و کاروباری سیکٹرز میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے رابطوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے انسداد کورونا کیلئےاقدامات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان، یو ای اے کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، پنجاب میں 13 سپیشل اکنامک زونز بنا رہے ہیں، دو سپیشل اکنامک زونز پر کام شروع  ہے، تیسرے سپیشل اکنامک زون کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ  لاہور کے قریب راوی کنارے نیا شہر بسائیں گے، نئے شہر سے لاہور میں آلودگی کا مسئلہ حل ہو گا۔ وزیر اعلیٰ نے اماراتی سفیر کو راوی ریور فرنٹ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ جبکہ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے عثمان بزدار کو دبئی کے دورے  کی دعوت دی جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلی فرصت میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 883057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش