0
Saturday 29 Aug 2020 19:51

امام حسینؑ جان دیکر سرخرو ہوگئے، یزید تخت بچا کر رسوا ہوگیا، شہباز شریف

امام حسینؑ جان دیکر سرخرو ہوگئے، یزید تخت بچا کر رسوا ہوگیا، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون لاہور میں منعقدہ ’’غم حسین علیہ اسلام کانفرنس‘‘ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال، سردار ایاز صادق، عطااللہ تارڑ، پرویز ملک، شائستہ پرویز، آصف کرمانی، ڈاکٹر محمد حسین اکبر، سید نوبہار شاہ، سید کاظم رضا، آغا شاہ حسین قزلباش، آغا حسن رضا ہمدانی، مفتی انتخاب عالم اور معروف نعت خواں مرغوب احمد ہمدانی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی۔ کانفرنس میں فلسفہ شہادت سیدنا امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈالی گئی۔ لیگی رہنما شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؑ جان دے کر سرخرو ہو گئے، یزید تخت بچا کر بھی قیامت تک کیلئے رسوا ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ حالات کیسے بھی ہوں مگر انسان حق پر ڈٹ جائے اور ظلم کے سامنے استقامت سے کھڑا رہے یہی اسوہ حسینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ تصور پکا ہو جائے کہ ہم نے اپنے ووٹ کی حرمت پر کٹ مرنا ہے تو کبھی امت مسلمہ پر غاصب، ظالم اور بدکردار حکمران مسلط نہیں ہو سکتے، اگر ہم اسلام کا تحفظ اور امت کی سربلندی چاہتے ہیں تو ہمیں امام حسین علیہ السلام کی حق، سچ اور قربانی کی روایات کو زندہ کرنا ہو گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ میرے جسم میں موجود گولی ہمیں سبق دیتی ہے کہ ہم نے اپنے معاشرے میں نفرت کی گولیوں کو ختم کرنا ہے۔ اس موقع پر مختلف مکاتب فکر علمائے کرام نے بھی شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا اور فلسفہ کربلا پر روشنی ڈالی۔
خبر کا کوڈ : 883115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش