0
Saturday 29 Aug 2020 18:37

بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک فیلڈ میں رہیں، بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت

بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک فیلڈ میں رہیں، بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ اور وزراء کو بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک فیلڈ میں رہنے اور بارش سے نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ اور وزراء سے فون پر رابطہ کرکے کراچی میں امدادی کاموں سے متعلق معلومات لیں۔ وزیراعلیٰ، وزیر بلدیات، وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے بلاول بھٹو کو بریفنگ دی۔ ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ صوبے میں ہر جگہ نکاسی آب کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ شبیر بجارانی کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل پانی کی اخراج کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ اور وزراء کو بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک فیلڈ میں رہنے اور بارش سے نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین پی پی نے سندھ سمیت ملک میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بارش سے جانی نقصان پر متاثرین کی مدد کا اعلان کریں۔ بلاول بھٹو نے دوران بارش اقدامات پر سندھ کابینہ کو سراہا۔ خیال رہے موسلا دھار بارشوں کے باعث کراچی کے انڈر پاسز تاحال پانی سے بھرے ہوئے ہیں، تین دن بعد بھی ناظم آباد کے دونوں انڈر پاسز سے پانی کا اخراج نہ کیا جاسکا۔ لیاقت آباد دس نمبر کا انڈرپاس بھی تاحال زیر آب ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے اور مسلسل پانی جمع رہنے سے انڈرپاس میں سڑک پر گڑھے پڑگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 883140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش