0
Wednesday 2 Sep 2020 19:37

کراچی میں بارش سے تباہی، ورلڈ بینک کی سندھ حکومت کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی

کراچی میں بارش سے تباہی، ورلڈ بینک کی سندھ حکومت کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ بینک سے کراچی کی اربن پراپرٹی سروے کرنے کی درخواست کردی، جس پر ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر نے سندھ حکومت کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ورلڈ بینک کے نئے کنٹری ڈائریکٹر سے ویڈیو لنک پر ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ورلڈ بینک کے ساتھ آبپاشی کے پراجیکٹس کئے، کراچی ٹرانسفارمیشن اسٹریٹجی پراجیکٹس شروع ہوگیا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں اگست کی بارشوں نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے، شدید بارشوں نےانفرااسٹرکچر کو بےحد نقصان پہنچایا، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، عمرکوٹ میں بھی بارشوں نے تباہی مچاہی، سندھ میں شدید بارشوں سے زراعت تباہ ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک سندھ حکومت کیساتھ انفرااسٹرکچر میں تعاون کرے، دیہی علاقوں میں بھی انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے مدد کرے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ بینک کو کراچی کی اربن پراپرٹی سروے کرنے کی درخواست کی، جس پر ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر نے سندھ حکومت کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ کے ساتھ پارٹنر شپ کو اہمیت دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 883877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش