0
Thursday 3 Sep 2020 00:13

پاراچنار میں سوئم امام حسینؑ کے حوالے سے مجالس اور جلوسوں کا اہتمام

پاراچنار میں سوئم امام حسینؑ کے حوالے سے مجالس اور جلوسوں کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں شہداۓ کربلا کے سوئم کے موقع پر مختلف مقامات پر عزاداری کی مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا، مرکزی امام بارگاہ سے عزاداری کا جلوس برآمد کیا گیا، جس میں عزادار امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید علامہ محمد نواز عرفانی کے مزار پہنچے، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں ‎لوئر کرم کے علاقے ابراہیم زئی میں عزاداری کی مجالس کا انعقاد کیا گیا۔  جس میں عزاداروں نے ماتم داری اور سینہ زنی کرتے ہوئے امام عالی مقام علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کیا، مجلس عزا میں ضلع بھر سے کثیر تعداد میں علمائے کرام ذاکرین اور عزاداروں نے شرکت کی

‎لوئر کرم کے علاقے غربینہ میں بھی شہدائے کربلا کے سوئم کے موقع پر عزاداری کی مجالس کا انعقاد کیا گیا، جس میں عزاداروں نے ماتم داری اور سینہ زنی کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا، مجلس عزا میں ضلع بھر سے کثیر تعداد میں علمائے کرام ذاکرین اور عزاداروں نے شرکت کی‎۔ کڑمان فخرعالم بابا میں بھی مجالس کا انعقاد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 883923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش