0
Saturday 5 Sep 2020 11:40

مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے ہٹانے کی بھارتی کوشش ناکام

مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے ہٹانے کی بھارتی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے ہٹانے کی کوشش کی، جس کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے یکطرفہ طور پر نہیں ہٹایا جاسکتا اور ایجنڈے میں تبدیلی 15 رکنی کونسل کے متفقہ فیصلے سے ممکن ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی مندوب نے سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے سے مسئلہ کشمیر کو نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے بعض پرانے ایجنڈا آئٹم مستقل ہٹائے جائیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے ہٹانے میں مسلسل ناکام ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ ایجنڈا آئٹم اس وقت ہٹایا جاسکتا ہے جب فریقین کے درمیان طے مسئلہ حل ہوجائے۔ اطلاعات ہیں کہ بھارت نے رواں ہفتے کے آغاز پر پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک وفد موجود ہے جو بار بار خود کو بین الاقوامی امن میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن بدقسمتی سے یہ تسلیم کرنے میں ناکام ہے کہ یہ عالمی سطح پر بین الاقوامی شدت پسندی کا مرکز ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کا کہنا تھا کہ یہ وفد کونسل میں فرسودہ ایجنڈے کے آئٹم پر تبادلہ خیال کرنے پر زور دیتا ہے جسے تمام معاملات کے لئے مستقل طور پر کونسل کے ایجنڈے سے ہٹانے کی ضرورت ہے۔ خیال رہے مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی 16 قراردادیں پاس کر چکی ہے اور پاکستان مسلسل سلامتی کونسل میں جموں و کشمیر کے معاملے پر بات چیت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 884396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش