1
Saturday 5 Sep 2020 23:42

لبنان، خطرناک داعشی گروہ گرفتار، سرغنہ فرار

لبنان، خطرناک داعشی گروہ گرفتار، سرغنہ فرار
اسلام ٹائمز۔ عرب ای مجلے العہد کے مطابق لبنانی سرکاری فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے داعش سے مربوط ایک خطرناک دہشتگرد گروہ کو گرفتار کر لیا ہے جو ملک میں بڑے پیمانے پر دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشتگرد گروہ کا سرغنہ "خالد التلاوی" ہے جس کی گاڑی 21 اگست 2020ء کے روز "کفتون" نامی علاقے میں ہونے والے خودکش دھماکے کے اندر استعمال کی گئی تھی جبکہ وہ خود فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ لبنانی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ داعشی دہشتگردوں کی گرفتاری ملکی سالمیت کے لئے شروع کئے گئے انٹیلیجنس و سکیورٹی آپریشن کی ایک کامیابی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس دہشتگرد گروہ کے تمام مسلح اراکین الشمال اور البقاع نامی علاقوں سے مختلف تاریخوں میں گرفتار کئے گئے ہیں۔ لبنانی فوج نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ گرفتار شدہ داعشی دہشتگرد مکمل فوجی تربیت کے حامل ہیں جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا داعشی دہشتگرد گروہ ملک کے اندر ہونے والی ڈاکوں کی متعدد کارروائیوں میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کفتون میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں کم از کم 3 لبنانی شہری جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے جس پر تاحال تحقیقات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 884535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش