0
Sunday 6 Sep 2020 11:16

یومِ دفاع دشمن کیخلاف ایک ہونے کا دن ہے، شہباز شریف

یومِ دفاع دشمن کیخلاف ایک ہونے کا دن ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کہتے ہیں کہ یومِ دفاع دشمن کے خلاف ایک ہونے کا دن ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے لاہور سے جاری کیے گئے یومِ دفاعِ پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہر دشمن کے لئے پیغام ہے کہ پاکستان کی طرف بڑھتا ہوا ہر قدم، ہر ہاتھ کاٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء، غازیوں اور غیور و بہادر پاکستانیوں کو سلامِ عقیدت اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، مادرِ وطن کے دفاع کے لیے شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتی ہے، اپنی مسلح افواج پر ناز ہے، آج کے دن کا تقاضہ ہے کہ ہم پاکستان کو معاشی طور پر طاقت ور اور خوشحال بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اقتصادی طور پر طاقت ور بنانا دفاعِ پاکستان کا ایک لازمی تقاضہ ہے، محمد نواز شریف نے پوری دنیا کا دباؤ ٹھکرا کر پاکستان کو جوہری قوت بنایا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا ہے کہ عہد کرتے ہیں کہ دفاع اور معیشت سمیت ہر شعبے میں پاکستان کو مزید طاقتور بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 884599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش