0
Monday 7 Sep 2020 01:04

مشہد مقدس، طلاب کیجانب سے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ 

مشہد مقدس، طلاب کیجانب سے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ 
اسلام ٹائمز۔ کشمیری طلاب کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم اور بربریت کے خلاف امام ہشتم امام رضا علیہ السلام کے حرم کے سامنے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مطاہرین نے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی پر مبنی پوسٹر، بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیر کی آزادی کے مطالبے کے ساتھ ساتھ کشمیری مسلمانوں کو پیغام دیا گیا کہ وہ تنہا نہیں ہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں علمائے کرام اور طلاب کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور کشمیری مسلمانوں کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرین سے خطاب میں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم جہاں انسانیت سوز ہیں، وہیں عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں، ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے، کشمیری مسلمان کرفیو میں ہیں، عالمی طاقتیں اور استعمار بھارت کا ساتھ دے رہا ہے، آج اقوام متحدہ سمیت دیگر انسانی حقوق کے اداروں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم کیوں نظر نہیں آرہے، کشمیری مسلمان اس وقت شدید اذیت میں ہیں، بھارت اپنی ہٹ دھرمی اور مظالم کی تمام حدیں پار کرچکا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ تمام مسلمان ممالک کشمیری مسلمانوں کے لیے آواز بلند کریں۔
خبر کا کوڈ : 884699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش