0
Tuesday 8 Sep 2020 22:15

جماعتِ اسلامی نے حقوقِ کراچی تحریک کا آغاز کردیا ہے، حافظ نعیم الرحمان

جماعتِ اسلامی نے حقوقِ کراچی تحریک کا آغاز کردیا ہے، حافظ نعیم الرحمان
اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کو شاہراہِ قائدین پر تاریخ ساز مارچ کیا جائے گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعتِ اسلامی نے حقوقِ کراچی تحریک کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، 1100 ارب روپے کا پیکیج سیاسی شعبدہ بازی اور پوائنٹ اسکورنگ ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم موجودہ سندھ لوکل باڈیز ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کی آبادی تقریباً 3 کروڑ تک پہنچ گئی ہے، جسے ڈیڑھ کروڑ ظاہر کیا گیا ہے۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں شفاف، آزادانہ اور منصفانہ بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر اس کا 15سال کا فرانزک آڈٹ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 885083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش