0
Wednesday 9 Sep 2020 20:39

امریکہ کا عراق سے نصف فوج کے انخلاء کا فیصلہ

امریکہ کا عراق سے نصف فوج کے انخلاء کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام نے عراق میں اپنی افواج میں کمی کا اعلان کردیا۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق میں امریکی افواج کی تعداد 5200 سے کم ہوکر محض تین ہزار رہ جائے گی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی افواج میں کمی کا اعلان سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میکنزی نے کیا ہے۔ واضح رہے کہ عراق میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد استقامتی محاذ کی جانب سے انتقام سخت کے اعلان کے بعد عراق سے امریکی اور اتحادی افواج کا انخلاء مسلسل جاری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 885291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش