0
Thursday 10 Sep 2020 19:15

ملک میں بڑھتے ہوئے انسانیت سوز واقعات افسوسناک، حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، علامہ اقتدار نقوی 

ملک میں بڑھتے ہوئے انسانیت سوز واقعات افسوسناک، حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، علامہ اقتدار نقوی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ بچوں کے سامنے زیادتی پوری قوم اور حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، بچوں اور بچیوں کے بعد اب خواتین کی عزت مرکزی شاہراہوں پر پامال ہو رہی ہے، پاکستان میں محسوس ہو رہا ہے کہ قانون نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔ درندگی اپنے عروج پر ہے، چوری ڈکیتی، قتل و غارت گری عام ہے، پولیس مظلوم پر ظلم اور ظالم کے رکھوالے کا کردار ادا کر رہی ہے۔

نظام کی تبدیلی کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں، پاکستان کے مسائل کا حل شہر ملتان کے مسائل کا حل نظام مصطفیٰ (ص) میں ہے، عوام بیدار ہوچکے ہیں ان واقعات کا سدباب اگر حکومت اور پولیس نہ کرسکی تو عوام ان کے خلاف نکل آئیں گے، ملک میں بڑھتے ہوئے انسانیت سوز واقعات افسوسناک ہیں، حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، حکومت اگر اپنا کام کرتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی، بدقسمتی کے ساتھ ہمارے ملک میں پولیس کلچر کبھی بھی ٹھیک نہیں ہوسکتا۔
خبر کا کوڈ : 885469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش