0
Saturday 12 Sep 2020 11:08

خاتون سے زیادتی کا معاملہ، آئی جی نے سی سی پی او لاہور کو بیان بازی سے روک دیا

خاتون سے زیادتی کا معاملہ، آئی جی نے سی سی پی او لاہور کو بیان بازی سے روک دیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں موٹروے وے پر خاتون کیساتھ زیادتی کے واقعہ پر بیان بازی سی سی پی او لاہور کو مہنگی پڑ گئی۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو بیان بازی سے روک دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ کیس کے حوالے سے پولیس کا فوکل پرسن ہی میڈیا سے بات کرے گا اور اس حوالے سے میڈیا کو اپ ڈیٹ کرے گا۔ آئی جی نے کہا کہ سی سی پی او کے متنازع بیان سے پولیس فورس کی ساکھ پر منفی اثر پڑا ہے۔
 
یاد رہے کہ سی سی پی او نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ خاتون کے رات کے وقت سفر کرنے کی کیا ضرورت تھی، اگر سفر کرنا ضروری تھا تو موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے سفر کرتی۔ سی سی پی او کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر سی سی پی او کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر سی سی پی او کی کردار کشی کی مہم کے بعد آئی جی نے سی سی پی او  کو کسی بھی قسم کی بیان بازی سے روک دیا ہے۔

آئی جی انعام غنی نے کہا کہ سی سی پی او کے بیان کا دفاع نہیں کیا جا سکتا، خاتون کیساتھ زیادتی والے واقعے سے متعلق ان کا بیان ناقابل قبول ہے۔ سی سی پی او لاہور کے غیر ذمے دارانہ بیانات سے عوام، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے کارکن سب غم و غصے میں آگئے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ سی سی پی او کے بیان کا دفاع نہیں کیا جا سکتا، گھر کا چوکیدار گھر کے مالک کو نہیں کہہ سکتا کہ تم اپنے سامان کی خود حفاظت کرو۔
خبر کا کوڈ : 885765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش