0
Monday 14 Sep 2020 15:23

جارح سعودی فوجی اتحاد کے ہوائی حملے، 4 بیگناہ یمنی شہری شہید 2 زخمی

جارح سعودی فوجی اتحاد کے ہوائی حملے، 4 بیگناہ یمنی شہری شہید 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ امیر ترین عرب مسلم ملک سعودی عرب کی جانب سے غریب ترین مسلم عرب ملک یمن پر ہونے والے جارحانہ حملوں میں گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر شدت آگئی جبکہ اس مرتبہ جارح سعودی لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ عرب ای مجلے سبأنت کے مطابق جارح سعودی لڑاکا طیاروں نے یمنی صوبے مأرب پر بھی وسیع بمباری کی ہے جس کے دوران ماہیلہ نامی علاقے میں سڑک کے کنارے کھڑے ایک غیرفوجی ٹرک کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس غیرفوجی ٹرک پر سعودی لڑاکا طیاروں کے ہوائی حملے سے کم از کم 4 بیگناہ یمنی شہید اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جارح سعودی فوجی طیاروں کی جانب سے یمنی شہری آبادی پر ہونے والے ہوائی حملوں میں رحبہ-مأرب ہائی وے کے ساتھ ساتھ واقع کئی ایک پُلوں، پٹرول پمپوں اور عام دکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جارح سعودی عرب کی جانب سے سابقہ و مستعفی یمنی حکومت کی حامی "حزب الاصلاح" کے گڑھ مأرب کو ایک ایسے وقت میں اپنی بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جب انصاراللہ یمن کی دفاعی فورسز نے اس شہر کے اہم اسٹریٹیجک مقامات پر پوزیشنز سنبھال کر اس کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ یمنی فورسز کی جانب سے مأرب کی آزادی کے لئے عنقریب ہی ایک وسیع آپریشن بھی شروع کیا جانے والا ہے۔
خبر کا کوڈ : 886152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش