0
Monday 14 Sep 2020 17:31

دہلی فسادات کیس میں جے این یو کے سابق لیڈر عمر خالد گرفتار

دہلی فسادات کیس میں جے این یو کے سابق لیڈر عمر خالد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم لیڈر عمر خالد کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت دہلی میں تشدد بھڑکانے کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اسپیشل سیل نے تقریباً 11 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد اتوار کے روز عمر خالد کو گرفتار کیا ہے۔ دہلی پولیس نے آج عمر خالد کو عدالت میں پیش کیا۔ اس معاملہ میں خالد سے دوبار پوچھ گچھ ہوچکی ہے۔ چند ماہ قبل پہلی بار ان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی، جبکہ دوسری بار 2 ستمبر کو ان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے مخالفین اور حامیوں کے مابین 24 فروری کو شمال مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑک اٹھے تھے جس میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 886177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش