0
Wednesday 16 Sep 2020 12:29

سہیل وڑائچ کی کتاب ”یہ کمپنی نہیں چلے گی“ لاہور کے تمام بک سٹالز سے اٹھوا لی گئی

سہیل وڑائچ کی کتاب ”یہ کمپنی نہیں چلے گی“ لاہور کے تمام بک سٹالز سے اٹھوا لی گئی
اسلام ٹائمز۔ سہیل وڑائچ کی نئی کتاب "یہ کمپنی نہیں چلے گی” لاہور بھر کے بک سٹالز سے غائب کر دی گئی۔ معروف صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے کالمز کے مجموعوں پر مشتمل نئی کتاب شائع کی، جس کا عنوان تھا "یہ کمپنی نہیں چلے گی۔” اس کتاب کے سرورق پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو ایک کرسی پر بیٹھا دکھایا گیا ہے جبکہ جنرل قمر باجوہ کے قدموں میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو کھلونے دیکر بٹھایا گیا ہے اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنا بوٹ اوپر اٹھا رکھا ہے اور اسکے نیچے نواز شریف لیٹے ہوئے ہیں جیسے جنرل باجوہ نے انہیں بوٹ کے نیچے دیکر مسلا ہو۔ یہ کتاب اپنے اس سرورق کی وجہ سے بک سٹالز سے ہٹوا دی گئی ہے۔

اپنی کتاب پر پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے سہیل وڑائچ نے میڈیا کو بتایا کہ میری کتاب کے مواد پر کسی کو اعتراض نہیں، لیکن کتاب کے ٹائٹل پر کچھ حلقوں کو اعتراض ہے اور انہوں نے مجھے بھی اپروچ کیا ہے۔ ایک گروپ کی طرف سے بھی اصرار کیا گیا کہ اسے تبدیل کریں۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ کارٹونز ہمیشہ لائٹ موڈ میں بنائے جاتے ہیں، اس کا مقصد کسی کی تضحیک نہیں ہے اور نہ ہی قابل اعتراض ہے لیکن اگر اس پر اعتراض ہے تو اسے تبدیل کر دیں گے. میرے پاس دو ہی آپشنز ہیں یا مزاحمت کروں اور کتاب بین کروا لوں یا ٹائٹل تبدیل کرکے اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے دوں۔
 
خبر کا کوڈ : 886572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش